ویلز: ہیری پورٹر کے 3 ہزار سے زائد جادوئی چیزوں کو جمع کرنے والی مداح خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیری پورٹر کی برطانوی ریاست ویلز کی مداح خاتون وکٹوریہ میکلین نے 18 سال کے دوران 3 ہزار 686 جادوئی اشیاء جمع کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا جس پر ان کا انام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کردیا گیا۔
ان میں سے کچھ اشیاء مداح خاتون نے خریدی ہیں جب کہ کافی ساری نے انہوں نے خود بنائی ہیں۔ یہ وہ اشیاء ہیں جنہیں ہیری پورٹر اپنی کہانیوں میں جادو کے لیے استعمال کیا کرتا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان عجیب و غریب اشیاء کا مکمل معائنہ کرکے خاتون کو سرٹیفکٹ جاری کردیا۔
وکٹوریہ میکلین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مزید 5 ہزار اشیاء ہیں تاہم وہ اتنی بڑی ہیں انہیں دیگر اشیا کے ساتھ نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ میکلین کے کلیکشن میں 26 فنکو پاپ وینائلز، 302 پوسٹ کارڈ، 114 کتابیں اور 34 چھڑیاں بھی شامل ہیں۔
ہیری ہورٹر کی مداح خاتون کے پاس خالص سونے کی snitch puzzle بھی ہے جو انہوں نے جاپان سے خریدا تھا اور یہ ہیری پورٹر جادوئی دنیا میں جھانکنے کے لیے استعمال کیا کرتا تھا۔