114

ایران میں سرعام شادی کی پیشکش پر نوجوان جوڑا گرفتار

ایران کے شاپنگ سینٹر میں سب کے سامنے مغربی انداز میں شادی کی پیشکش پر نوجوان جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایران کے شہر آرک کے شاپنگ مال میں کی گئی شادی کی پیشکش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ایک پولیس افسر نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مذکورہ جوڑے کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔