131

سعودیہ سے محبت، ابو ظہبی سے مکہ تک پیدل سفر

ریاض۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پیدل سفر اتنا آسان نہیں مگر امارات کے ایک شہری نے ابو ظبی سے مکہ معظمہ تک پیدل سفر کرکے سعودی عرب کے ساتھ محبت کا منفرد اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد جمال السویدی نے ابو ظبی سے مکہ معظمہ تک 2070 کلو میٹر کا پیدل سفر 696 گھنٹے تک سفر کیا۔

مکہ معظمہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تک پیدل سفرسعودیہ سے محبت کا اظہار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس طویل میرا تھن دوڑ کے ذریعیانہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ مضبوط قوت ارادی والا کوئی بھی خلیجی شہری ایسی کوئی بھی مہم جوئی سر کرسکتا ہے۔ڈاکٹر خالد السویدی کا کہنا تھا کہ ان کے تاریخی دورے نے سعودی شہریوں کے دوستی کے نئے مواقع مہیا کیے۔

اس دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 400 شہریوں سے ملاقات اور تعارف ہوا۔ا نہوں? نے سعودی عرب میں پھولوں کے ساتھ میرا استقبال کیا۔ایک سوال کے جواب میں السویدی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی طویل سفر پیدل کرچکے ہیں۔ انہوں نے ابو ظبی سے الفجیرہ بندرگاہ تک 327 کلو میٹر پیدل سفرکیا۔ اس سفر کامقصد کینسرکے مریضوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔