296

نوجوانوں کو مغربی ثقافت سے دور رکھنے کے لیے چینی میڈیا کا انوکھا طریقہ

بیجنگ: چین میں مرد ماڈلز کے کانوں میں بالیاں پہننے کے فروغ کو روکنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ٹیلی وژن پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چند مرد ماڈلز کی پرفارمنس اور انٹرویو کے دوران اُن کے کان چھپا دیئے جاتے ہیں۔ کانوں پر سنسر کے لیے استعمال ہونے والی پٹی آویزاں کردی جاتی ہے۔

شائقین غیر محسوس طریقے سے اس انوکھے اقدام سے متعلق شش و پنج میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر حیرت انگیز اقدام کے حوالے سے چہ مہ گوئیاں ہونے لگیں۔

China 2

صارفین کے اضطراب کو دیکھتے ہوئے ٹیلی وژن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کانوں میں بالیاں پہننا چینی ثقافت نہیں بلکہ مغربی کلچر ہے جس کی حوصلہ شکنی کے لیے بالیوں کو دھندلا (bluered) کردیا جاتا ہے۔

گزشتہ برس کے آخر میں چین کے تمام ٹیلی وژن چینل کو ایک ضابطہ اخلاق بھیجا گیا تھا جس کے تحت مرد ماڈلز کی کانوں کی بالیوں کو چھپانے کا حکم دیا گیا تھا۔

China 3

ضابطہ اخلاق کے متن کے مطابق مرد کا کانوں میں بالیاں پہننا مغربی کلچر ہے جسے چین میں فروغ نہیں دینا چاہتے۔ مرد ماڈلز کو کانوں میں بالیاں پہن کر پروگرام میں شرکت کرنے سے روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔