145

جنگلی حیات کی فوٹوگرافر کےکام میں مداخلت کی دلچسپ اور مضحکہ خیز تصاویر

جنوبی افریقا: جنگلات اور فطری مقامات پر جنگلی حیات کی تصاویر کشی کوئی آسان کام نہیں ہوتا اور بسااوقات کئ گھنٹوں اور دنوں کے انتظار کےبعد بھی مطلوبہ تصویر یا ویڈیو نہیں بن پاتی کیونکہ جانور اپنی مرضی کا مالک ہوتا ہے اور کئی جانور کیمرے اور انسانوں سے دور بھاگتےہیں۔

لیکن ذیل میں دی گئی حیرت انگیز تصاویر میں آپ دییکھ سکتے ہیں کہ کس طرح جنگلی جانوروں نے انتہائی ممتاز فوٹوگرافروں کو تنگ کیا ہے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ غالباً جنگلی جانور کیمرے کو پسند کرتے ہیں یا پھر وہ کیمرہ چھیننا چاہتے ہیں۔ دیکھئے دنیا بھر سے مضحکہ خیز تصاویر کا مجموعہ جو ذیل میں دیا جارہا ہے۔

وائلڈ لائف فوٹوگرافر سٹو پورٹر تصویر کھنچنے کے موڈ میں تھے کہ چیتے کا ایک ضدی بچہ ان کے کندھے پر آبیٹھا۔

ڈیو رِگز نے سفید شارک کے سامنے اپنا کیمرہ رکھا تو عقب سے کسی دوست نے یہ منظر قید کرلیا۔

کرسٹوفر ویسلن گوریلا کے بچے کی بہترین تصویر لینے کی کوشش کررہے تھے کہ اس نے غصے میں آکر انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

رسل مِک لافلِن جنوبی افریقہ کے شوکودو پارک میں تصویر بنارہے تھے کہ ایک تیندوا ان کا حال پوچھنے ان کے قریب پہنچ گیا۔

پیارے اور بھولے بھالے لیمور کی تصویر کشی ہر فوٹوگرافر کا خواب ہوتا ہے کیونکہ ان کی تصاویر بہت دلفریب ہوتی ہیں تاہم لیمور خود اس خاتون فوٹوگرافر کے گرویدہ ہوگئے اور اپنائیت کا احساس کررہے ہیں۔

اس تصویر میں پانی کے نیچے کیمرے کو سمندری سیل نے اپنانے کی کوشش کی ہے۔