117

نوعمر لڑکے چھوٹا طیارہ چرا کر لے اڑے

سالٹ لیک: امریکی ریاست یوٹاہ میں تھینکس گِونگ ڈے پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں دو نوعمر لڑکوں نے ایک فلائنگ کلب کے رن وے پر کھڑے ایک طیارے پر کسی اجازت کے بغیر بیٹھے اور اسے اڑا کرلے گئے۔ تاہم کچھ دیربعد اس طیارے کو انہوں نے بحفاظت اتارلیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹاہ میں ورنل کے مقام پر 14 اور 15 سالہ لڑکے ایک مقامی ہوائی پٹی تک پہنچے جہاں انہوں نے تفریح کی خاطر ایک ہوائی جہاز کو اسٹارٹ کیا اور ایک ہائی کے ساتھ ساتھ طیارے کو نچلی پرواز پر لے گئے۔ اس کے بعد اصل مقام سے 15 میل دور انہوں نے طیارے کو درست انداز میں زمین پر اتارا۔

طیارے کی پرواز کے ساتھ ہی متعلقہ ادارے حرکت میں آگئے اور واقعے کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب انہیں نوجوان کے ایک اصلاحی مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی تربیت کی جائے۔ دونوں نے جامد بازوؤں والا ایک سیسنا طیارہ اڑایا اور اسے یوایس 40 ہائی وے کے ساتھ ساتھ لے گئے اور شاید وہ کولاراڈو کے راستے پر تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں سے اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ دونوں چھٹی کے دن جینسن کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ جمع تھے۔