353

جاپان میں ایک مچھلی سوا 3 کروڑ روپے میں فروخت

ٹوکیو: جاپان میں ایک مچھلی 3 لاکھ 23 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

جاپانی عوام سمندری خوراک رغبت سے کھاتے ہیں اور اس کے لیے بے دریغ رقم خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ سال کے آغاز میں جاپان کے مچھلی بازاروں میں بہترین سمندری جان داروں کی نیلامی ہوتی ہے جس میں ہزاروں سے لاکھوں ڈالر میں جاندار نیلام ہوتے ہیں۔ اس سال ایک بلو فن ٹیونا مچھلی 3 لاکھ 23 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ہے جس کی قیمت پاکستانی کرنسی میں سوا 3 کروڑ روپے ہے۔

ٹوکیو کی مشہور سوکیجی فش مارکیٹ میں یہ مچھلی فروخت کی گئی ہے۔ نیلامی میں کئی افراد نے حصہ لیا لیکن گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ قیمت آدھی تھی ۔ سوکیجی دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی آتی ہے۔