156

پھولوں کی جگہ اب کھانے والا پیزا گلدستہ تحفے میں دیجئے

نیویارک: اب آپ خاص پیزا گلدستہ کو شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں بطور تحفہ پیش کرسکتے ہیں۔

ایک اطالوی ریستوران نے خوبصورت گلدستے کی صورت میں پیزا بنا کر اب اسے شادی کے مواقع پر دولہا دولہن کو فروخت کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ دولہا کے سوٹ پر کالر پن کی جگہ پیزا پن بھی فروخت کی جارہی ہے۔

وِلا اٹالین کچن کے ماہر شیف نے گلدستے اور پیزا کو ایک ہی خوردنی اختراع میں ڈھال کر اسے شاندار پیزاگلدستے میں بدلا ہے جو ہاتھوں ہاتھ شادیوں کے لیے فروخت ہورہے ہیں۔ پیزا گلدستے میں گلاب اوریاسمین کی جگہ خمیر، پنیر، پیپرونی لگی ہے جو دور سے دیکھنے پر پھولوں سے مشابہہ دکھائی دیتا ہے۔ اس بار موسمِ گرما میں یہ پیزا بہت مقبول ہوئے اور سوشل میڈیا پر انہیں سراہا جارہا ہے۔

تاہم اپنی اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے ریستوران نے کئی جوڑوں کی شادی میں گلدستہ پیزا مفت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پیزا کو اس خوبصورتی سے بنایا گیا ہے کہ اس کے تمام حصے پھولوں کی طرح نازک دکھائی دیتے ہیں اوران میں باریکی سے دیکھنے پربھی پھولوں کا ہی گمان ہوتا ہے۔ اس کاوش کو نیویارک میں غذائی ماہرین اور اسٹائلسٹ نے بھی سراہا ہے۔