195

مسلم دنیا میں رمضان میں افطار کی تیاریوں کے مناظر

دنیا بھر کے مسلمان رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ تصاویر میں دیکھیے کہ مسلم دنیا رمضان کیسے منایا جاتا ہے۔

  • انڈیا، رمضانAFP

    مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد انڈیا میں مقیم ہے۔ انڈیا میں حیدر آباد کی جامع مسجد میں افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ رمضان میں تقریباً تمام مساجد میں روزے داروں کے لیے روزے کھلونے کا انتظام کیا جاتا ہے

  • فلسطین، رمضانBBC

    یہ فلسطین ہے جہاں یروشلم کے قدیمی علاقے میں یہ فلسطینی موسیقار افطار کے وقت جشن منا رہے ہیں

  • شام، رمضان

    فلسطین کے بعد یہ شورش زدہ ملک شام ہے جہاں شمالی علاقے آل باب کی اس بیکری میں شام کے روایتی پین کیک قطیف بن رہے ہیں۔ رمضان کے دوران سحری کے اوقات میں اس روایتی پین کیک کو بہت پسند کیا جاتا ہے

  • رمضانAFP

    پاکستان میں بھی مخیر حضرات سڑکوں اور مختلف پبلک مقامات پر روزے داروں کے روزے کھلوانے کا انتظام کرتے ہیں۔ اس تصویر میں بھی رضا کار افطاری سے قبل انتظامات میں مصروف ہیں

  • رمضانAFP

    الجیریا میں افطار سے قبل لوگ کھانے پینے کا سامان خرید رہے ہیں۔ بازاروں میں افطار کے لیے مختلف قسم کی روایتی مٹھائیاں اور پکوان فروخت کیے جاتے ہیں

  • متحدہ عرب اماراتGETTY IMAGES

    متحدہ عرب امارات کی ریاست اجمان کی آمنہ بنت احمد الغوریر مسجد کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا۔ مسلمان کے لیے رمضان کا مہینہ ایک بہت مقدس مہینہ ہے

  • صومالیہ

    صومالیہ کے شورش زدہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد موغادیشو کے قریب کیمپوں میں مقیم ہیں۔ ایک خیراتی تنظیم ان کیمپوں میں مقیم تقریباً آٹھ سو افراد کو افطار سے قبل کھانے کا سامان دے رہی ہے