132

ماہ رمضان کے 10 اہم واقعات

ماہ رمضان نہایت فضیلت والا مہینہ ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے عبادات کا موقع ہے بلکہ اس ماہ میں کئی ایسے واقعات بھی پیش آئے جن کی وجہ سے اس ماہ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی۔

رمضان ہی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں تمام آسمانی کتابیں نازل ہوئیں۔

آئیے دیکھتے ہیں رمضان کی کون سی تاریخ کو کیا اہمیت حاصل ہے۔

رمضان کی 2 تاریخ کو حضرت موسیٰ ؑ پر توریت نازل ہوئی۔

10 رمضان کو حضور اکرمﷺ کی سب سے محبوب بیوی اور اسلام قبول کرنے والی پہلی خاتون حضرت خدیجہؓ کی وفات ہوئی۔

12  رمضان کو حضرت عیسیٰ ؑ پر انجیل نازل ہوئی۔

15 رمضان کو حضرت علیؓ کے صاحبزادے حضرت امام حسنؓ کی ولادت ہوئی۔

سنہ 2 ہجری میں اسلام اور کفار کے درمیان پہلے معرکے غزوہ بدر میں 17 رمضان وہ تاریخ تھی جب اللہ تعالیٰ نے غزوہ بدر میں مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی تھی۔

اسی ماہ میں فتح مکہ کا عظیم واقع بھی پیش آیا جس نے آگے چل کر دنیا بھر کی تہذیب و تمدن پر نمایاں ترین اثرات مرتب کیے اور اسلامی طرز حکومت کی بنیاد پڑی۔ یہ واقعہ بعض مؤرخین کے مطابق 17 اور بعض کے مطابق 20 رمضان کو پیش آیا۔

17 رمضان ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کی وفات کا بھی دن ہے۔

18 رمضان کو حضرت داؤد ؑ پر زبور نازل فرمائی گئی۔

19 رمضان کو آخری خلیفہ راشد اور حضور اکرمﷺ کے داماد حضرت علیؓ قاتلانہ حملے میں زخمیہوئے۔

دو دن بعد 21 رمضان کو حضرت علیؓ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت پاگئے۔