فرانس کے پیسٹری شیفس نے دنیا کا سب سے بڑا اسٹرابیری پیسٹری کیک بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ شاندار کیک 121.8 میٹر لمبا ہے اور اسے ارجنٹیوئل کے علاقے میں تیار کیا گیا۔ اس پروجیکٹ میں 4 ہزار انڈے، 350 کلوگرام اسٹرابیری، 150 کلوگرام چینی، اور 415 کلوگرام کریم شامل کی گئی۔
کیک کی اونچائی اور چوڑائی 8 سینٹی میٹر تھی، اور اس پر 20 ماہرین کی ایک ٹیم نے ایک ہفتے تک محنت کی۔ بہت سے لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔
اس سے پہلے، 2019 میں ایک اطالوی قصبے میں 100.48 میٹر لمبا کیک بنایا گیا تھا، جو اب پرانا ہو چکا ہے۔