برطانیہ میں ایک خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ڈاکٹروں نے اسے ایسا کیس قرار دیا جیسے بچہ دو بار پیدا ہوا ہو۔
32 سالہ لوسی آئزک کو جب معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں تو انہیں خوشی ہوئی، لیکن صرف چند ہفتے بعد معمول کے اسکین میں پتا چلا کہ وہ رحم کے کینسر کا شکار ہیں۔
ڈاکٹروں کے لیے یہ ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، کیونکہ اگر وہ بچے کی پیدائش کا انتظار کرتے تو ماں کی جان جا سکتی تھی۔
اس لیے 20 ویں ہفتے میں ایک پیچیدہ آپریشن کے ذریعے ڈاکٹروں نے لوسی کا رحم جسم سے نکالا تاکہ کینسر کا علاج کر سکیں۔ حیرت انگیز طور پر بچہ اسی رحم میں محفوظ رہا۔
پورے آپریشن کے دوران رحم کو گرم اور محفوظ ماحول میں رکھا گیا تاکہ بچے کی جان کو کوئی خطرہ نہ ہو۔
جب ٹیومر کو نکال دیا گیا تو رحم کو دوبارہ لوسی کے جسم میں واپس لگا دیا گیا، اور یوں حمل دوبارہ جاری رہا۔
چند ماہ بعد، جنوری کے آخر میں، لوسی نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین اور جذباتی لمحہ تھا، کیونکہ ایسا واقعہ دنیا میں بہت کم ہی ہوتا ہے۔