4

آسمان پر نایاب نظارہ، 'مسکراتا چہرہ' کب دیکھ سکیں گے؟

25 اپریل کو دنیا بھر میں ایک خاص فلکی مظہر دیکھنے کو ملے گا، جہاں زہرہ، زحل اور چاند آسمان میں مسکراتے چہرے کی مانند نظر آئیں گے۔

یہ دلکش منظر صبح ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر ابھرے گا، اور اگر آسمان صاف رہا تو لوگ اسے آسانی سے دیکھ سکیں گے۔

زہرہ اور زحل آسمان میں دو چمکدار "آنکھوں" کی طرح دکھائی دیں گے، جبکہ چاند نیچے ایک مسکراتے چہرے کی طرح ہوگا۔

ناسا کے مطابق، اس شاندار قدرتی منظر کو دوربین کے ذریعے مزید خوبصورتی سے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ چمکتے سیارے عام آنکھ سے بھی واضح ہوں گے۔

یہ ایک منفرد اور شاندار فلکیاتی تجربہ ہوگا، جسے دیکھنے کے لیے 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے پہلے مشرقی افق پر نظر رکھیں۔