7

دلہن نکلی منگیتر کی ماں: 22 سالہ نوجوان کے ساتھ انوکھا فراڈ

میرٹھ کے نوجوان محمد عظیم کی زندگی اس وقت ایک عجیب موڑ پر آ گئی جب اس کی شادی کے دن دلہن نکلی اس کی منگیتر کی ماں۔ یہ واقعہ اتر پردیش میں پیش آیا جہاں شادی کے دن دھوکہ دہی سے عظیم کو اس کی 45 سالہ ہونے والی ساس سے بیاہ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق عظیم کی شادی شاملی کی رہائشی منتشا سے طے پائی تھی، اور رشتہ اس کے بھائی اور بھابھی نے کرایا تھا۔ نکاح کے وقت مولوی نے دلہن کا نام طاہرہ لیا، لیکن عظیم نے کچھ خاص نوٹس نہیں لیا۔ رخصتی کے بعد جب اس نے دلہن کا چہرہ دیکھا تو حقیقت کھل گئی — وہ منتشا کی ماں تھی۔

عظیم نے الزام لگایا کہ نکاح کے دوران تقریباً 5 لاکھ روپے بھی دیے گئے۔ جب اس نے دھوکہ دہی پر اعتراض کیا تو اس کے قریبی رشتہ داروں نے اسے خاموش رہنے پر مجبور کیا اور مقدمے کی دھمکیاں دیں۔ عظیم نے پولیس کو شکایت دی، مگر بعد ازاں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی اور شکایت واپس لے لی گئی۔