ایک ملازم نے اپنی کمپنی کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ اپنایا، جس نے سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز کر دیا۔
لنکڈ ان پر ایک کمپنی کی ڈائریکٹر نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں ایک ملازم نے اپنا استعفیٰ ٹوائلٹ پیپر پر لکھا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملازم نے کمپنی چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ایسی چیز کی طرح محسوس کرتا ہے جو ضرورت کے وقت استعمال کی جاتی ہے اور پھر نظر انداز کر دی جاتی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ یہ الفاظ انہیں سوچنے پر مجبور کر گئے کہ ملازمین کی اہمیت صرف ان کے کام تک محدود نہیں، بلکہ ان کی شخصیت کی بھی قدر ہونی چاہیے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔