104

باپ بیٹا ایک ساتھ دولہے، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کا خواب پورا ہو گیا

ہزارہ ڈویژن میں ایک یادگار اور منفرد شادی دیکھنے کو ملی جہاں 90 سالہ غلام مصطفیٰ نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک ہی دن شادی کر کے اپنے دیرینہ خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔

یہ غلام مصطفیٰ کی تیسری شادی تھی، جبکہ ان کے بیٹے کی یہ پہلی شادی تھی۔ شادی میں شرکت کرنے والے افراد نے اسے ایک یادگار موقع قرار دیا، جس میں خوشی اور حیرت دونوں کا امتزاج دیکھنے کو ملا۔

دونوں باراتیں مختلف شہروں سے لائی گئیں — باپ کی لاہور سے اور بیٹے کی پشاور سے — جس سے تقریب کو خاص اہمیت ملی۔