66

شادی کے لیے کونسی عمر بہترین؟ سروے نے جواب دے دیا

ایک حالیہ سروے میں امریکی شہریوں سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں شادی اور والدین بننے کی بہترین عمر کیا ہونی چاہیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 50 فیصد لوگوں نے کہا کہ کسی بھی عمر کو مثالی قرار دینا ممکن نہیں ہے۔ لیکن جن لوگوں نے اپنی رائے دی، ان کے مطابق شادی کے لیے 26.5 سال اور والدین بننے کے لیے 27.3 سال کی عمر مناسب ہے۔

اس سروے میں 3600 افراد شامل تھے، اور اس نے یہ بھی ظاہر کیا کہ 25 سے 29 سال کی عمر میں شادی کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا، جبکہ کچھ لوگوں نے 20 سے 24 یا 30 سے 34 سال کی عمر کو بھی مناسب سمجھا۔