58

امریکی خاتون نے سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

امریکی ریاست الاسکا کی میری پرل زیلمر رابنسن نے دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، وہ اپنا مُنہ 7.23 سے 7.33 سینٹی میٹر تک کھول سکتی ہیں، جبکہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی شخص کے پاس تھا، جس نے 6.52 سینٹی میٹر کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ بچپن میں انہیں اپنی اس صلاحیت کا علم تھا، مگر انہوں نے کبھی اس پر خاص توجہ نہیں دی۔ لیکن جب انہوں نے عالمی ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا، تو وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو گئیں۔