فلاڈیلفیا کے چڑیا گھر میں پہلی بار 100 سالہ گالاپاگوس کچھوے نے بچوں کو جنم دیا ہے۔ یہ جوڑا چڑیا گھر کے قدیم ترین رہائشیوں میں شامل ہے اور ان کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے ہیں۔ چڑیا گھر کے مطابق، پہلا بچہ 27 فروری کو انڈے سے باہر نکلا، اور باقی بچوں کی پیدائش کا عمل بھی مکمل ہو گیا۔
انتظامیہ نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ 23 اپریل کو ان بچوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور ان کے نام رکھنے کے لیے ایک دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔