امریکا کی ایک خاتون نے وزن کم کرنے کے لیے نہ صرف اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی بلکہ اپنی نوکری بھی چھوڑ دی، جس کے بعد ان کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلی آئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ کونی سٹورز، جو رہوڈ آئی لینڈ کی رہائشی ہیں، 2020 میں ایک خوشحال زندگی گزار رہی تھیں۔ وہ شادی شدہ تھیں، ایک بیٹی کی ماں تھیں اور ایک اچھی نوکری کر رہی تھیں، لیکن وہ اپنے شوہر اور ملازمت سے ناخوش تھیں۔
کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی زندگی مزید خراب ہوئی، جس کے باعث انہوں نے زیادہ کھانے اور شراب نوشی کی عادت اپنالی، جس سے ان کا وزن 136 کلوگرام تک جا پہنچا۔
زندگی میں خوشی اور بہتری کے لیے کونی نے ایک بڑا فیصلہ کیا اور اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے ساتھ نوکری بھی چھوڑ دی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی صحت پر کام کرنا شروع کیا اور رولر اسکیٹنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا، جس کی مدد سے انہوں نے 45 کلو وزن کم کیا۔