ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے کے دوران الاسکا میں ایک پائلٹ اور اس کی دو نوجوان بیٹیاں معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ انہوں نے 12 گھنٹے برفانی جھیل میں طیارے کے ونگ پر گزارے۔ یہ طیارہ پرواز کے دوران جھیل میں جا گرا اور جزوی طور پر ڈوب گیا۔ دوسرے پائلٹ، ٹیری گوڈیس، نے 24 مارچ کو طیارے کے ملبے کو تلاش کیا اور دیکھا کہ تینوں افراد ونگ پر موجود تھے۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی گئی۔ اس حادثے میں یہ خاندان شدید سردی اور تاریک رات کے باوجود زندہ رہنے میں کامیاب رہا۔
