میری لینڈ کا ایک رہائشی، جو روزانہ بیل ایئر واوا اسٹور پر لاٹری کے ٹکٹ لینے جاتا تھا، ایک وینڈنگ مشین پر غلطی سے بٹن دبانے کی وجہ سے 50,000 ڈالر کا انعام جیت گیا۔
اس شہری نے بتایا کہ یہ اس کی روزمرہ کی روٹین کا حصہ تھا، جہاں وہ گیس بھرواتا، کافی پیتا، اور لاٹری کے ٹکٹ خریدتا تھا۔
اس دن، وینڈنگ مشین سے اسے Monopoly X20 کا ایک ٹکٹ ملا، جو اس کی توقعات سے بالکل مختلف تھا۔ جب اس نے اس ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو حیرت انگیز طور پر 50,000 ڈالر کی انعامی رقم نکل آئی۔