49

کون سا سانپ دنیا میں سب سے بڑا ہے اور کتنا لمبا؟

سانپوں کی دنیا میں پائی تھن اور ایناکونڈا کو سب سے بڑے سانپوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ موضوع اکثر زیر بحث آتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا سانپ کون سا ہے۔ ٹائٹانوبوا، جس سے لوگ کم واقف ہیں، بھی دنیا کے بڑے سانپوں میں شامل رہا ہے۔ سمتھسونین نیشنل زو اینڈ کنزرویشن بائیولوجی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، گرین ایناکونڈا اس وقت دنیا کے سب سے بھاری سانپوں میں شامل ہیں۔ ان کا وزن 250 کلوگرام تک پہنچ سکتا ہے۔ اگرچہ سب سے بڑے گرین ایناکونڈا کا کوئی باضابطہ ریکارڈ نہیں، لیکن 2016 میں برازیل میں ایک 10 میٹر لمبا سانپ ملا تھا۔ دوسری جانب، ٹائٹانوبوا کو تاریخ کا سب سے بڑا سانپ سمجھا جاتا ہے، جو تقریباً 13 میٹر (42 فٹ) لمبا تھا اور اب یہ ناپید ہو چکا ہے۔ یہ سانپ جنوبی امریکہ کے جنگلات اور دریاؤں میں دیکھا جاتا تھا.