49

امریکی خاتون نے ماں کو گھر دلانے پر منگیتر سے علیحدگی اختیار کر لی

امریکی خاتون نے بغیر بتائے ماں کو گھر دلانے پر منگیتر سے رشتہ ختم کر دیا۔ امریکا کی ایک خاتون نے اپنے منگیتر سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے منگنی ختم کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ خاتون اور 30 سالہ منگیتر پانچ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور اس سال خزاں میں شادی کرنے والے تھے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ پیسے بچانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی تھی تاکہ مستقبل میں اپنا گھر خرید سکے اور بچوں کی ضروریات پوری کر سکے۔ لیکن اس کے منگیتر نے بغیر بتائے اپنی ماں کیلئے گھر خرید لیا، جس پر خاتون نے اعتماد کھو دیا اور منگنی ختم کر دی۔