چینی شہری کی ناک صاف کرنے کی عجیب عادت نے اسے ہسپتال پہنچا دیا! ژیانگیانگ کے رہائشی نے اپنی ناک میں انگلی ڈال کر ایک شریان زخمی کر دی، جس کے بعد ناک سے خون بہنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔
متاثرہ شخص کی بیوی نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے دوسروں کو خبردار کیا کہ ایسی عادتیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔
یہ شہری ہر وقت اپنی ناک میں انگلی ڈال کر صاف کرنے کا عادی تھا، لیکن ایک دن اسی عادت نے بڑی مشکل کھڑی کر دی۔ ہنگامی سرجری کے بعد خون کا بہاؤ تو رک گیا، لیکن یہ واقعہ دوسروں کے لیے سبق بن گیا۔