18

کاکروچ کا دودھ سپر فوڈ بن سکتا ہے؟ سائنسدانوں کی چونکا دینے والی دریافت

اگر آپ گائے یا بکری کا دودھ استعمال کرتے ہیں، تو یہ خبر آپ کو حیران کر سکتی ہے! سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ کاکروچ کا دودھ غذائیت کے لحاظ سے گائے کے دودھ سے تین گنا زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے۔

یہ دریافت ماہرین کے لیے غیر متوقع تھی، لیکن تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ دودھ پروٹین، چکنائی اور شکر جیسے اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، جو اسے زمین پر سب سے زیادہ غذائیت بخش مواد میں سے ایک بنا سکتا ہے۔

2016 میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق میں اس دودھ جیسے سیال کا تجزیہ کیا گیا، جو مادہ کاکروچ اپنے بچوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے پیدا کرتی ہے۔ اس کے ممکنہ فوائد نے ماہرین غذائیت کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اگرچہ ابھی اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ مستقبل میں کاکروچ کا دودھ سپر فوڈ کے طور پر سامنے آ سکتا ہے۔ کیا آپ اسے آزمانے کے لیے تیار ہوں گے؟