108 سالہ جاپانی خاتون نے دنیا کی معمر ترین خاتون حجام کا اعزاز حاصل کرلیا
جاپان میں ایک 108 سالہ خاتون نے مسلسل 90 سال تک حجامت کا کام کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
Shitsui Hakoishi نامی یہ خاتون بچپن میں ٹوکیو منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے حجامت کا فن سیکھا اور 1936 میں اپنے شوہر کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ جنگ عظیم دوم میں ان کا سیلون تباہ ہوگیا اور ان کے شوہر بھی جنگ سے واپس نہ آئے، مگر اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے بچوں کے لیے محنت جاری رکھی۔
اب عمر کی اس منزل پر بھی Shitsui Hakoishi ہر ماہ کچھ مخصوص گاہکوں کے بال خود کاٹتی ہیں اور روزانہ ورزش بھی کرتی ہیں، جو ان کی طویل عمر کا راز ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی اس محنت اور عزم کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں دنیا کی معمر ترین خاتون حجام کا اعزاز دے دیا ہے۔