بھارتی شہر بنگلورو میں 6 چوروں نے ایک گودام سے انسانی بالوں کا قیمتی اسٹاک چرا لیا، جس کی مالیت ایک کروڑ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔
چوری کا یہ واقعہ 28 فروری کو پیش آیا، جہاں گودام میں رکھے گئے بالوں کو بیرون ملک برآمد کیا جانا تھا۔
چوری شدہ انسانی بال چین، ہانگ کانگ اور برما بھیجے جانے تھے، جہاں وگز اور دیگر مصنوعات کی تیاری میں ان کا استعمال ہونا تھا۔
پولیس کے مطابق چوری سے چند دن پہلے ایک غیر ملکی خریدار نے بالوں کا معائنہ کرنے کے لیے گودام کا دورہ بھی کیا تھا، جس کے بعد واردات پیش آئی۔
پولیس نے گودام اور اردگرد کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔