28

معجزہ یا سائنس؟ بغیر سر کے 18 ماہ تک زندہ رہنے والا مرغا

کبھی سوچا ہے کہ کوئی مرغا بغیر سر کے بھی زندہ رہ سکتا ہے؟ یہ سچ ہے! امریکی کسان لوئیڈ اولسن نے 1945 میں جب اپنی مرغیوں کو ذبح کیا تو ایک مرغا سر کٹنے کے باوجود بھاگتا رہا اور حیرت انگیز طور پر پورے 18 مہینے تک زندہ رہا۔

لوئیڈ اور اس کی بیوی نے اس مرغے کو مائیک کا نام دیا اور اسے امریکا کے مختلف شہروں میں نمائش کے لیے لے جانے لگے، جہاں لوگ حیرت سے اسے دیکھتے اور لوئیڈ کو پیسے دیتے۔

مائیک کو ڈراپر سے خوراک دی جاتی اور سرنج سے حلق کی صفائی کی جاتی۔ ایک رات صفائی کا سامان نہ ہونے کی وجہ سے مائیک کا دم گھٹ گیا اور وہ مر گیا۔

سائنسدانوں کے مطابق مائیک کا زیادہ تر دماغ محفوظ رہا تھا، جس کی وجہ سے اس کا جسم کام کرتا رہا۔ آج بھی یہ سر کٹا مرغا دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔