12

باپ کی خواہش پر بیٹے کی 16 شادیاں، 144 پوتے پوتیوں کا دادا بن گیا

تنزانیہ کے مزی ارنسٹو آج کل انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہیں، وجہ ہے ان کی 16 بیویاں اور 144 پوتے پوتیاں!

مزی ارنسٹو کا کہنا ہے کہ یہ سب ان کے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کیا، جنہوں نے انہیں ایک نہیں بلکہ درجن بھر بیویاں رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔

1961 میں پہلی شادی کرنے والے مزی کو والد نے سمجھایا کہ ایک بیوی کے ساتھ زندگی کا سفر بہت چھوٹا ہے، خاندان بڑا بناؤ تاکہ نام رہے۔ پھر کیا تھا، مزی نے ایک کے بعد ایک شادی کی اور اب ان کا گھر کسی چھوٹے گاؤں سے کم نہیں، جہاں ہر بیوی کے لیے الگ گھر ہے اور بچے اور پوتے کھیلتے کودتے نظر آتے ہیں۔

مزی ارنسٹو کی کہانی سن کر سوشل میڈیا صارفین حیران بھی ہیں اور محظوظ بھی۔