رمضان میں ہماری روزمرہ زندگی کے معمولات میں تبدیلی آتی ہے۔ سحر اور افطار کے اوقات کے مطابق ہم اپنے کاموں کا شیڈول بناتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ افطار کے بعد اچانک سردی کیوں لگتی ہے؟ کچھ افراد کے ساتھ ایسا ہوتا ہے، اور یہ ایک معمولی بات ہے، خاص طور پر سرد موسم میں جب آپ ٹھنڈی چیزیں جیسے آئس کریم کھاتے ہیں۔
لیکن رمضان کے دوران کچھ افراد افطار کے بعد سردی محسوس کرتے ہیں، جس سے ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے اور یہ کوئی بیماری نہیں۔ روزہ رکھنے سے کم از کم 13 گھنٹے کا وقفہ آتا ہے اور اس دوران بلڈ شوگر کی سطح کم ہوتی ہے جس سے سردی کے اثرات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی دوران کیلوریز کی کمی اور میٹابولزم کی سست رفتاری کی وجہ سے بھی جسمانی درجہ حرارت میں فرق آتا ہے، جس سے سردی کا احساس ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورت حال بار بار ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہو سکتی ہے۔