1

5 ہفتوں تک برفانی پہاڑیوں میں بھٹکنے والا شخص زندہ دریافت

کینیڈا کے پہاڑوں میں گم ہونے والا شخص 5 ہفتوں کے بعد زندہ ڈھونڈ لیا گیا۔

راکی ماؤنٹینز میں منفی 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا کرنے والے 20 سالہ سام بینیسٹک 19 اکتوبر کو غائب ہوئے تھے۔

وہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے Redfern-Keily پارک کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس لوٹنے میں ناکام رہے تھے۔

اکتوبر کے آخر میں ان کی تلاش کا کام رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے اس وقت شروع کی جب درجہ حرارت بہت زیادہ کم ہوگیا۔

26 نومبر کو ریڈر فیرن لیک میں کام پر آنے والے 2 افراد نے ایک شخص کو دیکھا اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں پولیس نے اسے شناخت کرلیا۔

آر سی ایم پی کے ترجمان نے کہا کہ سام بینیسٹک کو زندہ تلاش کرنا بہترین نتیجہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اتنے طویل وقت تک گمشدگی کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ اس شخص کا بچنا ممکن نہیں۔

5 ہفتوں تک برفانی پہاڑیوں میں بھٹکنے والا شخص زندہ دریافت

سام بینیسٹک / فوٹو بشکریہ رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس

سام بینیسٹک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کچھ دن گاڑی میں گزارے اور پھر ایک کریک میں 10 سے 15 دن تک مقیم رہا۔

اس نے بتایا کہ پھر وہ نیچے وادی میں منتقل ہوگیا اور ایک کیمپ تیار کیا، پھر اس علاقے میں پہنچا جہاں اسے تلاش کیا گیا۔

اتنی شدید سردی میں رہنے سے فروسٹ بائیٹ کا سامنا ہوا جبکہ عارضی شیلٹر جلنے سے بہت زیادہ مقدار میں دھواں جسم میں چلا گیا۔

ان کی تلاش میں کام کرنے والے مقامی افراد نے سام بینیسٹک کی زندہ تلاش کو ناقابل یقین کرشمہ قرار دیا ہے۔