9

سیاہ رنگت والے بچے کی پیدائش پر شوہر ناراض، بیوی کو طلاق کی دھمکی دیدی

ایک چینی خاتون کی زندگی کا سب سے خوشگوار دن بچے کی پیدائش پر ایک خوفناک خواب میں بدل گیا جب اس کے شوہر نے اسے طلاق کی دھمکی دی۔

چائنا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شنگھائی میں 30 سالہ  خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور اس کی کہانی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے شوہر نے جب بچے کو دیکھا تو اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا، اس نے بچے کو پکڑنے سے ہی انکار کردیا اور ساتھ ہی مشکوک سیاہ جِلد کی وجہ سے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا کہا، اس کے ساتھ ہی شوہر نے خاتون کو طلاق دینے کی بھی دھمکی دی۔

مذکورہ خاتون نے کہا کہ شروع میں، میں بھی بچے کو پکڑتے ہوئے شرمندگی محسوس کررہی تھی لیکن پھر میں نے اسے پکڑا۔

خاتون کے مطابق وہ کبھی نہ تو افریقا گئیں نہ وہاں کی غذائیں کھائیں۔

دوسری جانب اسپتال والوں نے بھی اس بات پر وضاحت پیش کی کہ ان کا بچہ کسی دوسرے بچے سے تبدیل نہیں ہوا۔

 ماہرین کے مطابق بچوں کا گہری رنگت کے ساتھ پیدا ہونا عام بات ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے اسکن ٹشو پتلے ہوتے ہیں جب کہ خون کی روانی بھی خراب ہوتی ہے، یہ عام بات ہے کہ گہری رنگت وقت کے ساتھ ہلکی ہوجاتی ہے۔