13

سڈنی میں سمند رکنارے دلکش مجسموں کی نمائش

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سمندر کے کنارے مجسموں کی دل کش نمائش کا انعقاد کیا گیا 

 آسٹریلیوی مجسمہ ساز جون پیٹری کے بنائے مجسمے نے مداحوں کے دل جیت لیے اور نمائش کے بہترین مجسمے کا ایواڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

سڈنی کے مشہور ساحل باؤنڈائے بیچ کے کنارے ہونے والی مجسموں کی اس نمائش کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔

 مجسموں کے شوقین افراد نے اس نمائش کے انعقاد کو سراہا اور اپنے پسندیدہ مجسمہ سازوں کے کام کی تعریف کی۔

نمائش میں مختلف مجسمہ سازوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے مگر اس سال کی نمائش کا سب سے بڑا ایوارڈ جون پیٹری کے نام رہا

جن کا تخلیق کردہ " 23.5" نمائش کا بہترین مجسمہ قرار پایا۔ جون پیٹری کو ایک لاکھ ڈالر کا نقد انعام بھی دیا گیا۔ 

آسٹریلیا کے مجسمہ نگار ڈریو میکڈونلڈ پیپلز چوائس ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ ان کی تخلیق کیلے کی شکل کی شارک توجہ کا مرکز رہی۔

اس نمائش میں 16 ممالک سے آئے سو سے زائد مجسمہ نگاروں نے شرکت کی ۔

 نمائش دو ہفتوں تک جاری رہی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔