16

لاہور ، چور گھر سے 16 کروڑ روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

لاہور کے علاقے ساندہ میں ایک گھر سے چور کروڑوں روپے کے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ساندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16 کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، واقعے کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر سے 575 تولے زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ کی نقدی لوٹی گئی۔

مدعی نے بتایا کہ چوری کی واردات کے وقت میرا اور بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا، چور سارا زیور اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔