سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج۔
ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل سفیان کیخلاف تھانہ مصطفی ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا، سفیان انویسٹی گیشن مصطفی آباد میں تعینات ہے ۔
ملزم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسلحہ کی نمائش کی تھی،ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔