3

خاوند نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

سیالکوٹ کے علاقے پکی کوٹلی میں خاوند نے  بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

مقتولین میں 42 سالہ زوبیہ رمضان اور 23 سالہ نائلہ شامل ہیں،پولیس کے مطابق  ملزم بلال اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرارہو گیا،ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 ریسکیو  ٹیم نے ڈیدباڈیز کو سول ہسپتال منتقل کر دیا، پوسٹ مارٹم کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا جائے گا۔