5

بدبخت بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر اینٹیں مار کر ماں کو قتل کردیا

عارف والا:  نواحی گاؤں میں بدبخت بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر اینٹیں مار مار کر ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں ماں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ تھانہ رنگ شاہ کے گاؤں 15 ای بی میں پیش آیا، ملزم جہانگیر پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کی ماں اجازت نہیں دے رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اسی رنجش پر اس نے ماں کو اینٹیں مار مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔