22

خیرپور میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی ہی قاتلہ نکلی

خیرپور کے علاقے پیرجو گوٹھ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ پولیس نے 13 افراد کے قتل میں الزام میں لڑکی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، پسند کی شادی نہ کرانے پربیٹی نے زہر دیکرپورے خاندان کو قتل کیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمہ شائستہ اور امیر بخش بروہی نے آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان والے رضا مند نہیں تھے۔

ملزمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا امیر بخش زہر لیکرآیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں، لڑکے کا باپ اور بھائی بھی جاں بحق ہوئے، لڑکے نے اپنے والد اور بھائیوں کو چچاکےگھرکھاناکھانےسےمنع کیا تھا۔

زہریلا کھانا کھانےسےلڑکی کےوالدین اور 8 بہن بھائی جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ 17 اگست کو زہریلا کھانے کے باعث محنت کش گل بیگ، بیوی، 8 بچے، بھائی اور بھتیجے جاں بحق ہو گئے تھے، مرنے والوں تمام بچوں کی عمریں 4 سے 20 سال کے درمیان تھیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف ہوا تھا۔

واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔