10

جیکب آباد : خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ

جیکب آباد  میں  انسداد  پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جیکب آباد کے  نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانےکے لیے  جانے والی ورکر  سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

متاثرہ خاتون کو طبی امداد کےلیے جمس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سمیرنور کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ظہور مری کا کہنا ہےکہ لیڈی پولیو  ورکر سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعدکی جائےگی۔