حافظ آباد: سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے طالب علم کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے سنگین جرم کیا۔
پولیس کے مطابق سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا علم ہوتے ہی ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔