9

شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

دوسری جانب گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لیویز اور پولیس پر حملے کیے گئے۔ قلات میں قومی شاہراہ پر لیویز موبائل پر فائرنگ ہوئی۔ دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے میں 23 مسافر اور 5 اہلکاروں  سمیت 33 افراد جاں بحق ہو گئے بیلہ میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔