21

3 بچوں سے مبینہ زیادتی ،ویڈیو وائرل کرنے کا ملزم گرفتار

راولپنڈی میں 3 بچوں سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کر سیداں کے علاقے سے 3 بچوں سے مبینہ زیادتی کے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سکندر نامی ملزم نے مبینہ طورپر3 بچوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کا ساتھی اویس  نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرتا رہا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی فوری کارروائی کا حکم دیا دیا۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر اور اویس کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کا میڈیکل پراسیس کروا کر مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔