10

خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا قصورکانوجوان داتا دربار لاہور سے برآمد

قصور کے علاقے راجہ جنگ میں پولیس نے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والے نوجوان کو داتا دربار لاہور سے برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے نوجوان آصف کے والد نے مقدمہ درج کرایا تھاکہ اس کا بیٹا راجہ جنگ نہرسےلاپتہ ہوگیا ہے،تھانہ راجہ جنگ پولیس نے اغوا ء کا مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کی  تو پتہ چلا کہ نوجوان داتا دربارلاہور  میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے داتا دربار سے برآمد کرلیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ گھر والے اسے اہمیت نہیں دیتے تھے اس لیے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔