28

نوجوان کی ہزاروں فٹ بلندی پر اسٹنٹ دکھانے کی ویڈیو وائرل

امریکا میں نوجوان کی بلند ترین عمارت پر اسٹنٹ دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایڈونچر کے شوقین افراد خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے اپنی زندگی بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے اینٹینا پر نوجوان کو کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں یہ شخص 1435 فٹ بلندی پر توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں اور سیلفی اسٹک کی مدد سے قرب و جوار کا منظر دکھا رہا ہے۔

 

 

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، نیویارک سٹی 1435 فٹ بلندی پر چڑھنا۔‘

نوجوان کی ویڈیو کو 49 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔

 ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ دیکھنے کے بعد مجھے پسینہ آرہا ہے۔‘ دوسرے صارف نے دعویٰ کیا کہ ’اس شخص کو امریکی گلوکار اور ریپر ٹریوس اسکاٹ کی انسٹاگرام اسٹوری میں دکھایا گیا تھا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نوجوان کی حفاظت کے لیے فکر مند نظر آئے اور کہا کہ اسے اس احمقانہ اقدام کی ضرورت نہیں تھی۔