21

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس ایک لاکھ 30 ہزار ریال اسمگل کرتے گرفتار

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے)کی خاتون فضائی میزبان کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی اور خاتون فضائی میزبان کو گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایاکہ خاتون فضائی میزبان ایک لاکھ 30 ہزار ریال جرابوں میں رکھ کرجدہ کی فلائٹ سے جا رہی تھی۔

کسٹم حکام کے مطابق فضائی میزبان کو آف لوڈ کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔