26

انسان اور چمپینزی ایک انداز میں گفتگو کرتے ہیں

سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انسانوں اور چمپینزی کے درمیان گفتگو کے انداز میں حیران کن مماثلتیں دریافت کی ہیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گفتگو کے دوران چمپینزی بھی انسانوں کی طرح موقع آنے پر بات کرتے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے علاقے فائیف میں قائم یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز کے سائنس دانوں کی رہنمائی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ جنگلات میں دوران گفتگو چمپینزی اشارے کے بعد جواب دینے سے قبل انسانوں کی طرح وقفہ دیتے ہیں۔

تحقیق میں کسی کی بات مکمل ہونے سے ڈیڑھ سیکنڈ قبل مداخلت کرنے سے لے کر بات مکمل ہونے کے ساڑھے آٹھ سیکنڈ بعد جواب دینے کے وقت کا مشاہدہ کیا گیا۔

جبکہ انسان عموماً گفتگو کے دوران جواب دینے سے قبل سیکنڈ کا پانچواں حصہ صرف کرتے ہیں۔

جامعہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کیٹ ہوبیٹر کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا حیران کن تھا کہ چمپینزی اور انسان کتنے قریب تھے اور ہماری طرح چمپنزی بھی اشاروں کے ذریعے گفتگو کے دوران بات کاٹتے ہیں۔