17

بنوں میں کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے سے 6 افراد زخمی

ڈی آئی خان: بنوں میں کوہاٹی روڈ پر کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

 بنوں میں کینٹ گیٹ کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا۔

بنوں پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی مکانات کے شیشے اور دکانوں کے شٹر ٹوٹ گئے، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر قانون فانذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا، کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

DI KHan blast

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی مکان کی چھت گرنے سے خواتین بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں لایا گیا اور طبی امداد دی گئی۔