وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن بچت بازار میں آگ لگنے سے 700 دکانیں جل گئیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق آگ جوتوں اور گارمنٹس ک سیکشن میں لگی، بعد میں آگ نے برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔
فیس بک ویڈیو گریب
آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، 31 فائر بریگیڈز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
آگ بجھانے میں پاکستان نیوی، ایئر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ سے بھی معاونت لی گئی۔
فیس بک ویڈیو گریب
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔