فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے بس اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون شوہر سے ناچاقی کے بعد گھر سے نکل گئی تھی اور رات 9 بجے پل نہر بنگلہ اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد اسے اغوا کرکے تحصیل کچہری کے ایک چیمبر میں لےگئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سی پی او کامران عادل کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ایس پی صدر ڈویژن کو 24گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنےکا حکم دیا ہے۔ فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔